بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا

سیریز کا پہلا میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا


ویب ڈیسک August 16, 2024
سیریز کا پہلا میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ کمنٹری پینل میں عامر سہیل، اطہر علی خان، بازید خان، نک کامپٹن اور عروج ممتاز شامل ہیں جبکہ سکندر بخت پریزینٹر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ پانچوں نے دن بارش کی پیشگوئی

 

دوسری جانب راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بارش کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ میچ کے پانچوں دن یعنی 21 سے 25 اگست تک بارش کا امکان ہے جبکہ پیشگوئی کے باعث اسٹیڈیم کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: 'بابراعظم کی وکٹ لینا! کس بالر کا خواب ہے'

 

 

پاکستان کا اسکواڈ:

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل، عامر جمال (فٹنس سے مشروط)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد حریرہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی۔

بنگلادیش کا اسکواڈ:

نجم الحسین شانتو (کپتان)، محمود اللہ، ذاکر حسن، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن۔ لٹن داس، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، نظم الحسین، نورالحسن، عبادت حسین، حسن محمود، تسکین احمد اور خالد احمد۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں