ڈاکٹر شاہد قتل جائے وقوع پر کون تھا فائرنگ کس نے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

جائے وقوع پر ملزم سجاد، شاہد اور نوازش پہنچے جب کہ فائرنگ ملزم نوازش نے کی تھی، پولیس تحقیقات


ویب ڈیسک August 16, 2024
فوٹو: فائل

ڈاکٹر شاہد صدیق قتل سے متعلق جائے وقوع پر ملزمان کی موجودگی اور فائرنگ کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان کے قتل کے وقت کتنے لوگ جائے وقوع پر موجود تھے اور کس نے فائرنگ کی، اس سلسلے میں پولیس تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ جائے وقوع پر ملزم سجاد،شاہد اور نواز ش پہنچے تھے جب کہ ڈاکٹر شاہد صدیق پر فائرنگ ملزم نوازش نے کی۔


ذرائع کے مطابق سجاد اور شاہد نے ڈاکٹر شاہد صدیق کی نشاندہی کی تھی اور موقع واردات پر موجود رہے۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ قتل کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کیا گیا، پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزمان عبدالقیوم، نوازش،سجاد اور شاہد کو گرفتار کرلیا۔


واضح رہے کہ سجاد اور شاہد سگے بھائی جب کہ ملزم شہریار سجاد کا بیٹا ہے۔ملزم شہریار ابھی تک گرفتار نہیں ہوا۔ دوسری جانب گرفتار دیگر ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور ملزم نوازش سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وقوعے میں استعمال ہونے والی گاڑی پہلے ہی قبضے میں لے لی گئی تھی۔ ملزمان کے خلاف مضبوط چالان پیش کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں