وزیراعظم نے ریلوے کے معاملات کا جائزہ لینے کیلیے 8 جولائی کو اجلاس طلب کرلیا

مال برداری سروس بہتر بنانے کے مختلف منصوبے اور ریلوے کاسٹرکچراپ گریڈ کرنے کے امورپر تبادلہ خیال کیا جائیگا

مال برداری سروس بہتر بنانے کے مختلف منصوبے اور ریلوے کاسٹرکچراپ گریڈ کرنے کے امورپر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ فوٹو اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD:
وزیر اعظم نے ریلوے کے معاملات کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس 8جولائی کو طلب کرلیا۔


اجلاس میں کاشغر سے گوادر، اسلام آبادسے مری اورمظفرآباد ریلوے ٹریک پچھانے کی فیز یبیلٹی رپورٹ،مال برداری سروس بہتر بنانے کے مختلف منصوبے اور ریلوے کاسٹرکچراپ گریڈ کرنے کے امورپر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ریلوے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ وفاقی وزیرسعد رفیق وزیر اعظم کوریلوے کارکردگی پربریفنگ دینگے۔

جس میں وزیراعظم کوبتایا جائیگا کہ پاکستان ریلوے نے مالی سال 2012-13میں اٹھارہ ارب جبکہ مالی سال 2013-14میں جون تک 25ارب روپے کاریکارڈ ریونیو حاصل کیاہے۔ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم اسلام آباد،مری اورمظفر آباد ریلوے ٹریک کے منصوبے پر زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں جس پر وہ اجلاس میں بریفنگ لیںگے۔
Load Next Story