منکی پاکس پاکستانی ہوائی اڈوں سمیت تمام داخلی راستوں پر احتیاطی تدابیر کیلیے ہدایات جاری
وائرس کے پھیلاو کے معاملے پر پاکستانی تمام انٹری پوائنٹس پر کڑی نگرانی اور احتیاطی تدابیر کے لیے بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ مراسلے میں ایئر پورٹس سمیت تمام انٹری پوائنٹس پر مسافروں کی اسکریننگ بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں مشتبہ زخموں یا اس سے منسلک علامات کے حامل مسافر کو آئسولیٹ کرنے اور رپورٹ کرنے کے علاوہ وائرس سے نمٹنے کے لیے پوائنٹس پر پہلے سے موجود سسٹم کو بحال کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔