منکی پاکس کا خدشہ بین الاقوامی پروازوں سے آنیوالے مسافروں کی اسکریننگ جاری

مشتبہ مسافروں کے لیے بارڈرہیلتھ سروسز کا آئیسولیشن روم قائم کیا گیا ہے، ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی


Staff Reporter August 16, 2024
فوٹو: ایکسپریس نیوز

منکی پاکس کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں سے پاکستان آنے والےتمام مسافروں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق منکی پاکس کےتناظرمیں کراچی سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پرمروجہ انتظامات کے بعد اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔

ایئرپورٹ مینیجر،ڈی جی ہیلتھ سندھ اورڈائریکٹرایئرپورٹ ہیلتھ سروسزنے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا، متعلقہ اعلی حکام نےکراچی ایئرپورٹ کےانتظامات پراطمینان کا اظہارکیا۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ این سی او سی کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے، اور مشتبہ مسافروں کے لیے بارڈرہیلتھ سروسز کا آئیسولیشن روم قائم کیا گیا ہے۔

آئیسولیشن روم میں مشتبہ مسافروں کی ٹریول ہسٹری اورعلامات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور علامات کی صورت میں سیمپل پی سی آرٹیسٹ کے لیےبھجوایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔