اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان 100 انڈیکس 60 پوائنٹس گرگیا
50فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی، سرمایہ کاروں کو 50ارب 04کروڑ 07لاکھ روپے کا نقصان
سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل اور فوری منافع کے حصول کے رحجان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو تیزی کی راہ میں مزاحمت کا باعث رہا اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی۔
مندی کے سبب 50فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 50ارب 04کروڑ 07لاکھ 92ہزار 107روپے ڈوب گئے۔ کاروبار کے آغاز کے بعد دونوں سیشنز کے بیشتر دورانیے میں بینکنگ آئل اینڈ گیس اور آئی ٹی سیکٹر کے اچھے مالیاتی نتائج کی توقعات پر ان شعبوں میں خریداری سرگرمیوں سے تیزی رہی جس سے ایک موقع پر 513پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن دوسرے کاروباری سیشن میں پرافٹ ٹیکنگ بڑھنے کے سبب جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔
اختتامی لمحات میں مندی کے اثرات غالب ہوئے جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 60.67پوائنٹس کی کمی سے 78045.31پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 72.01پوائنٹس کی کمی سے 24973.21پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 153.06پوائنٹس کی کمی سے 50090.20پوائنٹس پر بند ہوا، اس کے برعکس کے ایم آئی 30انڈیکس 285پوائنٹس کے اضافے سے 124949.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 1.63فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 60کروڑ 07لاکھ 19ہزار 724 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 440 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 170 کے بھاؤ میں اضافہ، 220 کے داموں میں کمی اور 50 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔