حافظ نعیم نے پنجاب میں بجلی سستی ہونے کا سہرا لے لیا

جماعت اسلامی کی جدوجہد اور مزاحمت رنگ لائی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس سلسلے کو ملک بھر میں پھیلائیں، بیان

فوٹو فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پنجاب میں بجلی کی قیمت کم ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ‏مزاحمت اور جدوجہد رنگ لاتی ہے، پنجاب کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ریلیف کے دائرے کو پورے ملک میں پھیلانا ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ ریلیف عارضی نہیں بلکہ مستقل ہونا چاہیے جبکہ دیگر صوبائی حکومتیں اور وفاق بھی بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے معاملے میں کوئی پیش رفت کریں۔


مزید پڑھیں: نواز شریف کا پنجاب میں 500 یونٹس تک بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف دیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور زائد بجلی کے بلوں پر عوام کے کرب کا اندازہ ہے ان سب کا کی ذمہ دار عمران خان حکومت ہے، آئی ایم ایف کو واپس لانے والے چہرے ہم نہیں جیل میں بیٹھے لوگ ہیں۔
Load Next Story