کراچی 7 ماہ کے دوران 31ہزارسے زائد موٹرسائیکلیں چوری و چھینی گئیں

تھانے وارداتیں کم دکھانے کے لیے شہریوں کو ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے سادہ کچی پرچی دے کر ٹرخانے لگے


ویب ڈیسک August 16, 2024
فوٹو: فائل

شہرقائد میں موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ہولناک اضافہ ہوا ہے، دوسری جانب وارداتیں کم دکھانے کے لیے شکایت کنندگان کو ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے تھانے سے صرف سادہ پرچیاں دی جانے لگیں۔

کراچی میں موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں تشویش ناک اضافہ ہوگیا ہے، سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق 7 ماہ کے دوران 31ہزارسے زائد موٹرسائیکلیں چوری اور چھینی گئیں۔

دوسری جانب تھانیداروں کی جانب سے چوری اور چھیننےکی وارداتیں کم دکھانے کی انوکھی کوشش سامنے آئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مختلف پولیس اسٹیشن میں موٹرسائیکل چوری یا چھینے جانے کی رپورٹ درج کروانے کے لیے آنے والےشہریوں کو ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے سادہ کچی پرچی دے کر ٹرخایا جانے لگا ہے۔

ایف آئی آر کے بجائے کچی و غیرمصدقہ پرچیاں تھمادینے پر متاثرہ شہری حیران اور پریشان ہوجاتے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں