راولپنڈی ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے طالبہ کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

رضاکاروں نے بروقت پہنچ کر لڑکی کو بچایا اور اُسے باحفاظت نیچے اتار کر والدین کے حوالے کردیا

لڑکی خودکشی کیلیے کالج کی چھت پر چڑھ گئی تھی (فوٹو اسکرین گریپ)

راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے کالج میں ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے طالبہ کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن بی بلاک وویمن کالج کی سکینڈ ائیر کی طالبہ کی خودکشی کیلیے چھت پر پہنچی اور چھلانگ لگانے کی کوشش کی کررہی تھی۔


اس موقع پر کالج انتظامیہ نے لڑکی کو بات چیت میں مصروف کر کے ریسکیو 1122 کے عملے کو طلب کیا جس پر ریسکیو رضاکاروں نے بروقت پہنچ کر مہارت کے ساتھ لڑکی کو بچایا اور اُسے کئی فٹ بلندی سے باحفاظت نیچے اتار لیا۔

والدین نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی ذہنی تناؤ کا شکار اور اس کی ادویات میں لیتی ہے۔ والدین بغیر کارروائی کے بیٹی کو اپنے ساتھ لے گئے۔
Load Next Story