پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی امریکا میں منعقدہ عالمی نمائش میں پذیرائی

پاکستانی کمپنیوں کے مطابق نمائش سے نئے کاروباری روابط قائم ہوئے جو پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھانے میں معاون ہوں گے


Business Reporter August 16, 2024
فوٹو: فائل

پاکستانی کمپنیوں نے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں منعقدہ عالمی نمائش ٹیکس ورلڈ اور اپریل سورسنگ میں شرکت کی اور پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات میں لائی گئی جدت کو عالمی خریداروں کے سامنے پیش کیا۔

پاکستان سے پانچ بڑی ٹیکسٹائل کمپنیوں نے عالمی نمائش میں شرکت کی، نمائش 13اور 14اگست کو منعقد ہوئی جس میں اپیرل مصنوعات کے ساتھ فیشن انڈسٹری کے نئے رجحانات بھی پیش کیے گئے۔

نمائش میں پاکستان سمیت، امریکا، چین، بھارت، تائیوان اور ترکی کی 68کمپنیوں نے شرکت کی۔ نمائش میں ٹیکسٹائل کے ساتھ اپیرل، ایکسے سریز اور سورسنگ ریسورز رکھے گئے۔

نمائش میں شرکت کرنے والی پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں کے مطابق پاکستانی مصنوعات خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں اور نمائش سے پاکستان کی صنعت میں ہونے والی جدت کو عالمی خریداروں کے سامنے لانے میں مدد ملی۔

پاکستانی کمپنیوں کے مطابق نمائش سے نئے کاروباری روابط قائم ہوئے جو پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھانے میں معاون ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں