مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا
پہلے مرحلے میں تنظیمی سازی کی جائے گی جو ستمبر میں شروع ہوگی اور تین ماہ تک جاری رہے گی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکز ی قیادت نے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
پارٹی کی قیادت میں تبدیلی تنظیمی انتخابات کے ذریعے کی جائے گی۔پارٹی قیادت اس حوالے سے مرکزی اور صوبائی سطح پر الیکشن سیل قائم کرے گی ،پارٹی میں پہلے مرحلے میں تنظیمی سازی کی جائے گی ،جو ستمبر میں شروع ہوگی ،یہ تین ماہ تک جاری رہے گی، تنظیمی سازی کے بعد پہلے مرحلے میں وارڈز یایونین کونسل ،دوسرے مرحلے میں ضلعی اور تیسرے مرحلے میں صوبائی سطح پر تنطیمی ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے انتخابات کرائے جائیں گے،اس مرحلے کے بعد مرکزی سطح پر تنظیم سازی ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے وفاقی وزیرداخلہ اور سیاسی رابطہ کار کو تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں سے رابطے شروع کرنے اور جلد ازجلد پس پردہ سیاسی معاملات کو حل کرنے کی ہدایت کردی ہے،لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پس پردہ رابطے شروع ہوگئے ہیں اور توقع ہے کہ تحریک انصاف اور دیگر سیاسی قوتوں سے ڈائیلاگ کامیاب ہونے کا امکان ہے ،تحریک انٖصاف اور عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ اب تک ہمارے حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے ۔