چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پر پی سی بی کا اسٹیڈیم میں نئی فلڈ لائٹس متعارف کرانے کا فیصلہ

پی سی بی کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کر رہا ہے


Zubair Nazeer Khan August 16, 2024
فوٹو- فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈم لاہور میں نئی فلڈ لائٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگست 2024 سے جولائی 2025 کی مدت کے لیے کرائے کی بنیاد پر فلڈ لائٹس فراہم کرنے کے لیے اہل کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کرنا شروع کر دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے کراچی کی موجودہ فلڈ لائٹس کو کوئٹہ اور لاہور کی فلڈ لائٹس کو راولپنڈی منتقل کرنے کا ارادہ کر لیا ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈم لاہور میں نئی فلڈ لائٹس متعارف کرائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم اَپ گریڈیشن کے بعد کیسا دیکھائی دے گا؟

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بحران سے نمٹنے اور فراہمی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیےکراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ایبٹ آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر شہروں کے اسٹیڈیم میں جنریٹرز کی فراہمی کے لیے بھی ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں۔

پی سی بی کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں اپنے اسٹیڈیمز کی وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کر رہا ہے اور اسی وجہ سے کراچی میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔