یویو ہنی سنگھ کے نئے البم ’گلوری‘ میں پاکستانی گلوکار وہاب بگٹی اور صاحبان بھی شامل

بھارتی گلوکار نے 18 ٹریکس پر مشتمل البم کو ’میوزیکل ایکسپلوژن‘ قرار دیا جو 26 اگست کو ریلیز ہوگی


ویب ڈیسک August 16, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی البم 'گلوری' کا اعلان کرتے ہوئے 'کوک اسٹوڈیو' پاکستان کے شہرت یافتہ وہاب بگٹی اور صاحبان کے ساتھ اشتراک کرنے کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہنی سنگھ اپنی اگلی البم کے ساتھ پوری طرح تیار ہیں، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے فنکار شامل ہیں۔

کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والے پاکستانی گلوکار وہاب بگٹی اور صاحبان اطالوی فنکار لائونگ اور امریکی ریپر ہینڈلز کے ساتھ بالترتیب 'بیبا' اور 'ریپ گاڈ' گانے پر ٹیم بنائیں گے۔




یویو سنگھ نے انسٹاگرام پر ٹریک لسٹ پوسٹ میں تصدیق کی اور 18 ٹریکس پر مشتمل البم کو 'میوزیکل ایکسپلوژن' قرار دیا جو 26 اگست کو ریلیز ہوگی۔

بھارتی گلوکار نے ایک بیان میں البم کے بارے میں کہا کہ یہ البم سرحدوں کو عبور کرنے اور نئے رجحانات قائم کرنے کے بارے میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں