کراچی میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے

واقعہ گھر کے اندر پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے، ریسکیو حکام


Staff Reporter August 16, 2024
فوٹو- فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی 5 نمبر ربانی مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 20 سالہ کاشف جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے، لانڈھی مرتضیٰ چورنگی بابر کانٹے کے قریب مقامی کمپنی میں کام کے دوران ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ دلبر کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

تاہم پولیس دونوں واقعات سے متعلق مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔