بجلی کی قیمتوں میں کمی کے دیر پا حل کے لیے کام ہو رہا ہے وزیراعظم
وزیراعظم کا پنجاب میں بجلی کی قیمت کم ہونے کا خیر مقدم، نواز شریف کی قیادت میں یہ احسن اقدام ہے، شہباز شریف
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب حکومت کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے دیرپا حل کیلیے کام ہورہا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے تاریخی ریلیف پیکیج کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف، بلاشبہ میاں محمد نواز شریف اور وزیرِ اعلی پنجاب کا عوام دوست احسن اقدام ہے، نواز شریف کی ہدایت پر قلمدان سنبھالتے ہی حکومت نے عوامی ریلیف کو اولین ترجیح رکھا ہے۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کا پنجاب میں 500 یونٹس تک بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان
وزیرِ اعظم نے کہا کہ حال ہی میں ہم نے وفاقی حکومت کے ترقیاتی بجٹ سے 50 ارب کاٹ کر بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دیا، جس سے 200 یونٹ والے صارفین مستفید ہو رہے ہیں، بجلی چوری کے خلاف اقدامات اور بجلی شعبے کی اصلاحات سے اسکا دیر پا و پائیدار حل نکالنے کیلئے کوشاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم نے پنجاب میں بجلی سستی ہونے کا سہرا لے لیا
اُن کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں معیشت کے استحکام کے بعد لوگوں کی زندگی آسان کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، معاشی استحکام کے بعد ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے، عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے دیر پا حل کے لیے کام ہو رہا ہے جبکہ اس کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔