سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ گھر پہنچ گئے حراست کی تردید
میں اپنے گھر پر موجود ہوں، ابھی زیادہ بات نہیں کرسکتا، سابق آئی جی جیل خانہ جات
سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ گھر پہنچ گئے اور انہوں نے حساس اداروں کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی تردید کی ہے۔
شاہد سلیم بیگ نے گھر پہنچنے کے بعد ایک ویڈیو بنا کر شیئر کی جس میں ٹی وی پر اُن کے حراست میں لیے جانے کی خبر چل رہی تھی۔ ویڈیو پیغام میں مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہا کہ اپنے ہی گھر میں اپنی گرفتاری کی خبر چائے کی چسکی لیتے ہوئے سُن رہا ہوں، اسے زرد صحافت کہتے ہیں۔
انہوں نے حساس اداروں کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی تردید کی اور کہا کہ میں اپنے گھر پر موجود ہوں، ابھی زیادہ بات نہیں کرسکتا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آئی جی جیل خانہ جات کو حساس اداروں نے حراست میں لیا تھا اور تحقیقات کے بعد انہیں رہا کر کے گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کو حساس اداروں نے گرفتار کرلیا
واضح رہے کہ شاہد سلیم بیگ پانچ سال آئی جی جیل خانہ جات رہے اور وہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی حراست سے قبل عہدے سے سبکدوش ہوچکے تھے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حساس اداروں نے بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کے معاملے میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفراور ڈی آئی جی جیل راولپنڈی کے دفتر سے بھی ایک آفس سپرنٹنڈنٹ ناظم علی شاہ سے پوچھ گچھ شروع کی اور سابق آئی جی جیل خانہ جات کو بھی اسی سلسلے میں حراست میں لیا تھا۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جنرل (ر) فیض حمید کے پیغامات پہنچانے کے الزام میں فوج کے دو سابق بریگیڈیئر، ایک کرنل گرفتار ہیں جب کہ اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حساس اداروں نے اپنی تحویل میں لیا ہوا ہے۔