سندھ کے سرکاری دفاتر میں پانی کی پلاسٹک بوتل پر پابندی عائد

تمام سرکاری دفاتر میں پانی کیلیے پلاسٹک کی بوتل کے بجائے جگ اور گلاس استعمال کرنا ہوگا، حکم نامہ جاری


ویب ڈیسک August 16, 2024
فوٹو: فائل

صوبائی حکومت نے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک والی پانی کی بوتل پر پابندی عائد کردی۔

حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک والی پانی کی بوتل کے استعمال پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر میں پانی کیلیے پلاسٹک کی بوتل کے بجائے جگ اور گلاس استعمال کرنا ہوگا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں