زہر خوانی کے پراسرار واقعہ میں نوجوان جاں بحق

متوفی کی شناخت 23 سالہ نظام کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ زہریلی چیز کھا کر مبینہ طور پر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے


Staff Reporter August 16, 2024
فوٹو- فائل

شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں زہر خوانی کے پراسرار واقعہ میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

سولجر بازار کے علاقے ثنا ویو اپارٹمنٹ میں زہر خوانی کا پراسرار واقعہ پیش آیا جس میں ںوجوان جاں بحق ہوا، نوجوان کی لاش چھیپا رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ نظام کے نام سے کی گئی ہے جبکہ واقعہ زہریلی چیز کھا کر مبینہ طور پر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔

تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں