پی ٹی آئی کور کمیٹی نے حماد اظہر کا استعفی مسترد کردیا

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا 22 اگست کو ہر صورت اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ


ویب ڈیسک August 17, 2024
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے حماد اظہر کا استعفی منظور نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں پنجاب کے صدر کی حیثیت سے کام کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ارکان نے حماد اظہر کے استعفے کو مسترد کرتے ہوئے اُن کے تحفظات پر غور کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ستمبر تک بانی پی ٹی آئی کے کیسزمکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ کور کمیٹی کا 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا اور طے کیا کہ این او سی ملنے یا نہ ملنے دونوں صورتوں میں اسلام آباد میں جلسہ ہوگا۔

کور کمیٹی کے اجلاس میں قاضی فائز عیسٰی کو مقدمات سے الگ ہونے کی درخواست کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں