نائیجیریا میں مسلح افراد نے میڈیکل کے 20 طلبہ کو اغوا کرلیا
طلبہ دوسری ریاست میں ایک کنونشن میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، پولیس
نائیجیریا کی وسطی ریاست بینوئی میں مسلح افراد نے کنونشن میں شرکت کے لیے جانے والے میڈیکل اور ڈینٹل کے 20 طلبہ کو اغوا کرلیا۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق افریقہ کے گنجان آباد ملک نائیجیریا میں اغوا کا نیا واقعہ سامنے آیا ہے اور بینوئی سے 20 طلبہ کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
بینوئی پولیس کے ترجمان کیتھیرین اینین نے بتایا کہ اغوا کا واقعہ جمعرات کو پیش آیا تھا اور تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ مغویان میڈیکل اور ڈینٹل کے طلبہ ہیں اور مذکورہ طلبہ جنوب مشرقی ریاست اینوگو میں ایک کنونشن میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
شمالی نائیجیریا میں مسلح گینگز مقامی شہریوں، طلبہ اور مسافروں کو تاوان کے لیے اغوا کرتے ہیں جبکہ مسلح افواج اس کا خاتمہ کرنے میں بدستور ناکام ہیں۔