پی آئی اے قاہرہ حادثے میں بچ جانے والے صلاح الدین صدیقی انتقال کرگئے

صلاح الدین 93 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئے


آفتاب خان August 17, 2024
صلاح الدین صدیقی لندن میں انتقال کر گئے—فوٹو: فائل

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 1965 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے حادثے میں بچ جانے والے خوش قسمت مسافر اور سابق جنرل مینیجر تعلقات عامہ قومی ائیرلائن صلاح الدین صدیقی 93 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 705 قاہرہ میں 20 مئی 1965 کو علی الصبح فضائی حادثے کا شکار ہوگئی تھی، اس حادثے میں 6 مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے تھے۔

حادثے میں زندہ بچ جانے والے 6 خوش نصیب مسافروں میں صلاح الدین صدیقی بھی شامل تھے۔

صلاح الدین صدیقی حادثے کے وقت پی آئی اے کے شعبہ تعلقات عامہ سے بطور جنرل مینیجر وابستہ تھے۔

صلاح الدین صدیقی 93 برس کی عمر میں جمعے کی صبح لندن میں خالق حقیقی سے جاملے، انہوں نے سوگواران میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں