کتا آسمانی گرج سُن کر گھر سے 20 میل دور بھاگ نکلا

کتے نے کالر پہنا ہوا تھا اور اس میں مائکروچپ  موجود تھا


ویب ڈیسک August 17, 2024
[فائل-فوٹو]

آئرلینڈ میں جانوروں کو بچانے والے ادارے نے بتایا کہ ایک کتا آسمانی گرج چمک سے ڈر کر گھر سے 20 میل دور بھاگ نکلا۔

لیٹرم اینیمل ویلفیئر سینٹر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی جس میں ادارے نے بتایا کہ ریسکیورز نے کاؤنٹی لیٹریم کے ٹارمن علاقے میں میں ایک کتے کے بھاگ جانے کی اطلاع دی، کتے نے کالر پہنا ہوا تھا اور اس میں مائکروچپ موجود تھا۔

ادارے نے کتے کے مالکان سے رابطہ کیا اور دریافت کیا کہ کتے نے گھر سے 20 میل سے زیادہ کا سفر کیا تھا۔ مالکان نے بتایا کہ کتا گرج کی آواز سے خوفزدہ ہو کر اپنے گھر سے بھاگ گیا تھا۔

تاہم اس کی مائیکرو چِپ کی بدولت وہ بحفاظت مل گیا اور پرخوشی سے اپنے مالکان کے پاس واپس آگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں