اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کیلیے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔
روسٹر کے مطابق 19 اگست سے 23 اگست تک 3 ججز دستیاب ہوں گے۔ چیف جسٹس عامر فاروق ایک ہفتے کی تعطیلات کے بعد واپس آگئے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے 3 سنگل اور 1 ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دیگر 5 ججز عدالتی تعطیلات کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔ آئندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظرخصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ دستیاب ہوگا۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔
ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہیں۔