بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کیلیے معمولی کمی کا امکان

سی پی پی اے کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 31 پیسے کمی کی درخواست دائر کی گئی


ویب ڈیسک August 17, 2024
(فوٹو: فائل)

حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک کے لیے معمولی کمی کا امکان ہے۔


ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 31 پیسے کمی کی درخواست دائر نیپرا میں دائر کردی گئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کی گئی۔


یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کا پنجاب میں 500 یونٹس تک بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان


سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا اتھارٹی کو دی گئی ہے، جس پر نیپرا 28 اگست کو سماعت کرے گی۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے میں 500 یونٹس تک کے بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے جو 2 ماہ کے لیے ہوگا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مہنگائی اور زائد بجلی کے بلوں پر عوام کے کرب کا اندازہ ہے ان سب کا ذمے دار عمران خان حکومت ہے، آئی ایم ایف کو واپس لانے والے چہرے ہم نہیں جیل میں بیٹھے لوگ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں