آیوشمان کھرانہ بہیمانہ زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی بھارتی ڈاکٹر کی آواز بن گئے
دل دہلا دینے والے کولکتہ ریپ کیس کے خلاف پورے بھارت میں احتجاجی مظاہرے جاری
بالی ووڈ اسٹار آیوشمان کھرانہ نے کولکتہ میں بہیمانہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے نظم لکھ دی۔
بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں گزشتہ ہفتے 31 سالہ ڈاکٹر کو میڈیکل کالج میں خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا گیا تھا اور آر جی کار میڈیکل کالج کے اسٹاف نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر 36 گھنٹوں پر شفٹ کے تقریباً 20 گھنٹے کام کرنے کے بعد کالج کے سیمینار ہال میں کچھ دیر آرام کے لیے چلی گئی تھیں۔
تاہم، اگلے روز سیمینار ہال سے خاتون ڈاکٹر کی نیم برہنہ حالت میں لاش ملی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو ایک سے زائد مردوں نے انتہائی بے دردی سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا۔
بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے خلاف جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سراپا احتجاج ہے تو وہیں بالی ووڈ شخصیات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کولکتہ ریپ کیس کی آواز بن گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: کلکتہ ڈاکٹر ریپ-قتل کیس، ڈاکٹروں کا بھارت بھر میں ہڑتال کا اعلان
ان اسٹارز میں بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ بھی شامل ہیں جنہوں نے نظم لکھ کر متاثرہ خاتون ڈاکٹر کے لیے اپنی آواز بُلند کی ہے۔
آیوشمان کھرانہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنی تحریر کردہ نظم پڑھ رہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار کی نظم کے الفاظ:
آیوشمان کھرانہ کی تحریر کردہ نظم نے سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات کو جذباتی کردیا۔
واضح رہے کہ کولکتہ پولیس نے خاتون ڈاکٹر کے ریپ کیس میں ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے جو پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کو اسپتالوں میں داخل کرانے اور طبی امداد کی فراہمی کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

میں بھی بنا کُنڈی لگا کر سوتی، کاش میں بھی لڑکا ہوتی
جھلی بن کر دوڑتی اُڑتی، ساری رات دوستوں کے ساتھ پھرتی، کاش میں بھی لڑکا ہوتی
کہتے سنا ہے سب کو کہ لڑکی کو پڑھا لکھا قابل بناؤ، اور جب پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بنتی
میری ماں نہ کھوتی اس کی آنکھوں کا موتی، کاش میں بھی لڑکا ہوتی
36 گھنٹے کا لگاتار کام دشوار ہوا، بلاتکار ہوا مردوں کے وحشی پن سے سکشتکار ہوا
کاش ان مردوں میں تھوڑی سی عورتوں والی کوملتا ہوتی، کاش میں بھی لڑکا ہوتی
کہتے ہیں سی سی ٹی وی نہیں تھا، ہوتا بھی تو کیا ہوتا، ایک مرد محافظ جو اس پر نظر رکھتا، اس کی نظر بھی کتنی پاک ہوتی، کاش میں بھی لڑکا ہوتی
اگر میں ایک لڑکا ہوتی شاید میں آج زندہ ہوتی