سوشل میڈیا پردوست بننے والی خاتون سے شادی کا خواہشمند نوجوان قتل

واردات کے بعد ملزم آذربائیجان فرار ہوگیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک August 17, 2024
ذیشان کے اغوا کا مقدمہ تھانہ اچھرہ میں درج تھا،پولیس :فوٹو:ایکسپریس نیوز

سوشل میڈیا پردوست بننے والی خاتون سے شادی کے خواہش مند نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

ایس پی انویسٹیگیشن کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ ذیشان رابعہ نامی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ لڑکی کے ماموں نے ذیشان سے دوستی کی۔ ذیشان کے اغواء کا مقدمہ تھانہ اچھرہ میں درج تھا۔

ملزم عرفان مقتول ذیشان اور رابعہ کی شادی کے حق میں نہیں تھا۔ ملزم نے ذیشان کو دھوکے سے گجرات بلا کر قتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزم ذیشان کا موبائل فون اور پرس لاہور میں پھینک گیا تھا۔

ایس پی انویسٹیگیشن نے مزید بتایا کہ واردات کے بعد ملزم آذربائیجان فرار ہوگیا۔ ملزم کو واپسی پر ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ لڑکی رابعہ اور ملزم عرفان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔