وزیرستان کے گلزارکے 3 درجن بچے پوتے پوتیاں ملا کر100 کا خاندان
پہلی شادی سے 12،دوسری سے9،تیسری سے11بچے،حساب کرو کتنے بنتے ہیں؟ گلزارخان
شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالوں میں ایک ایساشخص بھی شامل ہے جن کے 3درجن بچے ہیں اورپوتے پوتیوں کو ملاکراس کے خاندان کی تعداد100سے بڑھ جاتی ہے۔
شمالی وزیرستان کے علاقہ شوا سے تعلق رکھنے والے گلزار خان کاخاندان بنوں اورپھر ڈیرہ اسماعیل خان منتقل ہوا ۔اس نے3شادیاںکی ہیں،وہ بچوں کے نام نہیں،ان کی تعدادیوں بتاتاہے کہ پہلی شادی سے 8 لڑکیاں ، 4 لڑکے دوسری شادی سے 3 لڑکے، 6 لڑکیاں، تیسری شادی سے 5 لڑکیاں اور 6 لڑکے ہیں، 4 ہم لوگ ہیں، حساب کروکہ ہم کتنے بنتے ہیں۔ گلزار خان کے 2بڑے بیٹے یواے ای میں مقیم ہیں،سب سے چھوٹے بچے نے ابھی پوری طرح آنکھ بھی نہیں کھولی، وہ جو بھی چیزخریدتاہے درجنوں اورڈھیروں کے حساب سے خریدتاہے۔
گلزارخان کا کہناہے کہ ان کی تینوں بیویوں نے انھیں چوتھی شادی کی اجازت بھی دے رکھی ہے تاہم جیب اجازت نہیں دیتی۔گلزارخان کوسرکٹ ہاؤس بلاکر خصوصی امدادی پیکیج دیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ اسماعیل خان عرفان اللہ محسود کہتے ہیں کہ نارتھ وزیرستان کی اوسط فیملی سائزجو رپورٹ ہوئی ہے وہ 14.4ہے،ڈی آئی خان میں جو لوگ ہمیں رپورٹ ہوئے ہیں ، ریکارڈ کے مطابق اس میں 14 سے 19 بچوں کی تعدادعام بات ہے۔ ادھرایک ٹی وی کے مطابق بنوں میں بکاخیل کے مقام پر بنائے گئے کیمپ کانام ''عضب خان''کلے رکھ دیاگیاہے۔