ویمنز ٹی20 ورلڈکپ ایونٹ بنگلادیش سے یو اے ای منتقل کیے جانے کا امکان

حمتی فیصلہ 20 اگست کو کیا گیا جائے گا، رپورٹس


ویب ڈیسک August 17, 2024
حمتی فیصلہ 20 اگست کو کیا گیا جائے گا، رپورٹس (فوٹو: فائل)

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی بنگلادیش سے لیکر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں جاری شیخ حسینہ کے حکومت کے خاتمے کے بعد پُرتشدد مظاہروں، خراب حالات کی وجہ سے ایونٹ کی میزبانی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اعلیٰ حکام نے سرجوڑ لیے ہیں جبکہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ 20 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے حتمی فیصلہ 15 اگست کو ہونا تھا تاہم بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے کچھ اضافی رقم مانگی ہے اور وہ ٹورنامنٹ کے لیے سیکیورٹی کی یقین دہانی کے حوالے سے ملک کے آرمی چیف اور نگراں حکومت سے بات چیت کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت نے ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی سے صاف انکار کردیا

زمبابوے بھی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی میں دلچسپی رکھتا ہے جبکہ بھارت نے ٹورنامنٹ ہوسٹ کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ اس کے علاوہ سہولتوں کو دیکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات بھی آپشن کے طور پر رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کا ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے اقوام متحدہ جانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 3 سے 20 اکتوبر تک شیڈول ہے، 10 ٹیموں کے ایونٹ میں آسٹریلیا دفاعی چیمپئین کے طور پر ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں