بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر گرفتار بیٹی کی انگلیوں پر بھی چھری سے وار

متاثرہ خاتون کے رشتے دار نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن فون کرکے اطلاع دی، جس پر کارروائی کی گئی، ترجمان


ویب ڈیسک August 17, 2024
(فوٹو: اسکرین گریب)

بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نے اپنی بیٹی کی انگلیوں پر بھی چھری سے وار کیے۔


ترجمان سیف سٹیز کے مطابق شوہر کے تشدد کا شکار خاتون کی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے ذریعے فوری امداد کی گئی اور بیوی پر تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔خاتون کے رشتے دار نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں کال کر کے تشدد کے بارے میں اطلاع دی تھی۔


ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کا شوہر آئس کے نشہ کا عادی ہے۔ کالر نے بتایا کہ خاتون کے شوہر نے چھری کے وار سے اپنی بیٹی کی انگلیاں بھی زخمی کر دی ہیں۔


ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو موقع پر روانہ کیا،خاتون اور بچی کو اسپتال منتقل کروایا ۔


میانوالی پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے ہر وقت موجود ہے۔ خواتین ویمن سیفٹی ایپ ،15 کال یا چیٹ کے ذریعے فوری پولیس سے رابطہ کر سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔