بلوچستان میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جب کہ محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے ساحلی علاقوں جیوانی میں درجہ حرارت 32 اور گوادر میں 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ، قلات میں 30، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے قلعہ سیف اللہ، مستونگ اور دیگر علاقوں میں تیز ہواوٴں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، کوئٹہ، زیارت، شیرانی ،قلعہ عبداللہ سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جزوی طور پر آبر آلود رہے گا۔