پختونخوا منکی پاکس سے متاثر واحد مریض اپنے گھر سے غائب

مریض کو گائیڈ لائن مہیا کرنے کے لیے میڈیکل ٹیم رہائش گاہ پر پہنچی تو گھر کو تالے لگے تھے، محکمہ صحت


ویب ڈیسک August 17, 2024
فوٹو :فائل

خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کا واحد مریض اپنے گھر سے غائب ہوگیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا


ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے وطن واپس آنے والا شخص منکی پاکس سے متاثرہ تھا۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مرض کی تشخیص پشاور میں علاج معالجے کے دوران ہوئی، جس کے بعد اسے گائیڈ لائن مہیاکرنے کے لیے میڈیکل ٹیم اس کی رہائش گاہ پر گئی تو گھر کو تالے لگے تھے۔


مزید پڑھیں: منکی پاکس پر اہم اجلاس، وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو اہم ہدایات جاری


مریض کے آبائی علاقے ضلع دیر کے ڈی ایچ او سے رابطہ کیاگیا تو معلوم ہوا کہ مریض وہاں بھی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں