190 ملین پاؤنڈ کیس چیف جسٹس پراپرٹی ٹائیکون کو کیوں نہیں بلاتے علیمہ خان
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ پراپرٹی ٹائیکون کا نام کیوں نہیں لیا جارہا، سپریم کورٹ میں چیف جسٹس نے 190 ملین پاؤنڈ پر ریمارکس دیئے لیکن پراپرٹی ٹائیکون کو عدالت نہیں بلا رہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پراپرٹی ٹائیکون پر جرمانہ عائد کیا تھا، پراپرٹی ٹائیکون عدالت میں پیش ہوں اور جواب دیں، جن جن کے اس کیس میں نام ہیں ان کو بھی طلب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے ججز نے آئندہ ہفتے کو سزا کے لیے رکھا ہوا ہے لیکن ہمارے وکلاء کو آج بھی تاخیر سے اڈیالہ جیل میں جانے دیا گیا۔