تخلیقی شغل ذہنی صحت کیلئے مفید ثابت ہوسکتی ہے

تخلیقی سرگرمیوں نے لوگوں میں ایک معنی خیز اثر دکھایا ہے، ماہررین

[فائل-فوٹو]

حال ہی میں ہوئی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ تخلیقی شغلیات اچھی ذہنی صحت کیلئے مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اگر آپ تخلیقی طور پر کوئی شغل اپناتے ہیں تو وہ دماغی صحت کو برقرار رکھنے کے لحاظ سے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔


برطانیہ کی انگلیا رسکن یونیورسٹی میں محقق اور مطالعے کی مرکزی مصنفہ ڈاکٹر ہیلن کیز نے کہا کہ پینٹک، کارپینٹر اور دیگر تخلیقی سرگرمیوں نے لوگوں میں ایک معنی خیز اثر دکھایا ہے اور ان کی زندگی کو قابل قدر بنا کر ان کے سامنے پیش کیا ہے۔

ڈاکٹر نے دستکاری کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس شغل کا اثر ملازمت میں ہونے کے اثرات سے کہیں زیادہ ہے۔ دستکاری نہ صرف ہمیں کامیابی کا احساس دلاتی ہے بلکہ یہ اظہار خیال کا ایک بامعنی راستہ بھی ہے۔

نئی تحقیق فرنٹیئرز ان پبلک ہیلتھ جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں برطانیہ کے محکمہ ثقافت، میڈیا اور اسپورٹس اداروں کی جانب سے منعقدہ سالانہ ٹیکنگ پارٹ سروے میں تقریباً 7,200 شرکاء شامل تھے جن پر تحقیق انجام دی گئی۔
Load Next Story