برطانیہ کے ڈاکٹروں میں منکی پاکس کو لیکر ہائی الرٹ جاری

افریقہ سے باہر پہلا کیس سویڈن میں پایا گیا ہے


August 17, 2024
[فائل-فوٹو]

برطانیہ میں صحت کے حکام نے ملک بھر میں ڈاکٹروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ منکی پاکس کے حوالے سے ہائی الرٹ رہیں کیونکہ ایک مہلک ویرینٹ کے یورپ میں داخل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے منکی پاکس کے افریقہ میں پھیلنے کے بعد عالمی صحت کی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا ہے۔

افریقہ سے باہر پہلا کیس سویڈن میں پایا گیا ہے جس نے یورپی سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول کو خطرے کی سطح کو بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ وائرس کا نیا ویرینٹ 'زیادہ شدید' ہے جس سے زیادہ اموات کا خطرہ ہے۔

ریپڈ ٹیسٹنگ دستیاب کی جا رہی ہیں اور اسپتالوں سے کہا گیا ہے کہ علامات والے افراد کو الگ تھلگ رکھیں۔ برطانوی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے پاس وباء سے نمٹنے کے لیے کافی ویکسینز اور علاج کے طریقہ کار موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں