عراق میں شدید جھڑپیں جاری اسلامی ریاست تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی زخمی

عراقی رکن پارلیمنٹ کے مطابق زخموں کی شدت کے باعث البغدادی کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے


News Agencies/AFP July 06, 2014
عراقی رکن پارلیمنٹ کے مطابق زخموں کی شدت کے باعث البغدادی کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے. فوٹو؛فائل

عراقی شہرسمارا میں باغیوں سے لڑائی کے دوران ایک ایرانی پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ این این آئی کے مطابق جنگجوتنظیم اسلامی ریاست کے سربراہ ابوبکرالبغدادی عراقی فوج سے جھڑپ کے دوران شدیدزخمی ہوکر شام فرارہو گئے۔

عراقی میڈیاکے مطابق صوبہ انبارکے مغربی شہرالقائم میں فوج نے مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بناپر فضائیہ کے تعاون سے کارروائی کی۔ عراقی رکن پارلیمنٹ کے مطابق زخموں کی شدت کے باعث البغدادی کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ اس خبرکی آزادانہ طورپر تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم یہ اطلاع درست ثابت ہوئی توداعش کیلیے زبردست جھٹکاثابت ہوگی۔ اے ایف پی کے مطابق البغدادی نے ایک وڈیوپیغام میں تمام مسلمانوں کو اپنی اطاعت کاحکم دیا۔ ادھرقطر کے سنی عالم یوسف القرادوی نے باغیوں کی طرف سے خلافت کے اعلان کی مخالفت کی ہے۔

عراق کے شمالی شہراربیل میں محصور 46بھارتی نرسیں خیریت کے ساتھ بھارت پہنچ گئی ہیں۔ بھارت کاایک خصوصی طیارہ ان نرسوں کو لے کرہفتے کی صبح ممبئی پہنچا۔ واضح رہے کہ نرسوں کے علاوہ عراق میں کام کرنے والے تقریباً 100دیگر ہندوستانی بھی اسی جہازمیں بھارت لائے گئے ہیں۔ بھارتی بچوں نے عراق میں جاری جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاہے۔ برطانیہ میں اسلامی ریاست سے منسلک سرگرمیوںکا حصہ بننے والے 3شہریوں کے اثاثے منجمدکر دیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں