انٹرنیٹ کی سستی روی اور فائر وال کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

پیر کو چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے


کورٹ رپورٹر August 17, 2024
(فوٹو: فائل)

انٹرنیٹ کی سستی روی اور فائر وال کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کی فراہمی پر فائر وال کی تنصیب کے اعلان کے بعد انٹرنیٹ کی سروسز سست ہونے اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، اس پر اعتراض عائد ہوا تھا تاہم آج رجسٹرار آفس نے اعتراضات کے ساتھ درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔

پیر کو چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں