پنڈی سیاسی رہنما کی تصاویر پر پتھراؤ پی ٹی آئی کارکنوں پر عائد دہشت گردی کی دفعات خارج

عدالت نے مری سے گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی کے نو کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ سے بھی انکار کردیا


کورٹ رپورٹر August 17, 2024
فوٹو:فائل

راولپنڈی کی عدالت نے جشن آزادی کی شب مری میں سیاسی رہنما کی تصاویر پر پتھراؤ کیس میں شامل کی گئی دہشت گردی کی دفعہ خارج کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نو کارکنوں کا جسمانی ریمانڈ دینے سے بھی انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی عدالت نے جشن آزادی کی شب مری میں سیاسی رہنما کی تصاویر پر پتھراؤ کیس کی سماعت کی۔ مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کے روبرو ہوئی۔

عدالت نے مقدمہ میں عائد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے خارج کر دی ساتھ ہی گرفتار پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست بھی مسترد کردی۔

عدالت نے مقدمہ سماعت کے لیے سول جج مری کی عدالت میں ٹرانسفر کردیا جس کے بعد مری پولیس گرفتار تمام 9 کارکنان عمر فاروق وغیرہ کو واپس مری لے گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |