کراچی ایئرپورٹ پر اے این ایف کا تربیت یافتہ کتا فائرنگ سے ہلاک
تربیت یافتہ کتا سراغ رسانی اور منشیات کی تلاشی کے کام آتا تھا، برڈ شوٹرز نے آواہ کتا سمجھ کر گولی ماردی
جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر اے این ایف کا تربیت یافتہ کتا سی اے اے کے برڈ شوٹرز کی فائرنگ سے مارا گیا۔
سول ایوی ایشن کے برڈ شوٹرزنے آواہ کتا سمجھ کرگولی ماری، واقعہ جمعے وہفتے کی درمیانی شب رات 3 بجے کے لگ بھگ پیش آیا، طیارے کی لینڈگ اپروچ پرآنے کے بعد جہاز کے کپتان نے کنٹرول ٹاورکوکتے کی موجودگی کی اطلاع دی۔
ذرائع کے مطابق مارے جانے والاکتا پنجرہ کھلارہ جانے کے سبب پارکنگ ایریا میں پہنچا، تربیت یافتہ کتا سراغ رسانی اورمنشیات کی تلاشی کے کام آتا تھا۔
ترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق علی الصبح کے وقت طیارے کی پارکنگ کے وقت کنٹرول ٹاور کے آگاہ کرنے پرائیرسائیڈ ٹیم جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پرکارروائی کی، اے این ایف کے کتے کو بےایریا میں مجبوراً گولی مارنی پڑی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئرسائیڈ ٹیم نے ائیرکرافٹ بے ایریا میں کتے کوقابوکرنے کی کوشش کی، کتے کو ٹیکسی وے اور رن وے کی طرف بھاگنے سے روکنے کے لئےشوٹر کو گولی چلانی پڑی، کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔