گندم کی بوائی کے لیے یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے اسحاق ڈار

پیٹرولیم ڈویژن اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو ربیع سیزن کے لیے گیس کی مسلسل فراہمی جاری رکھی جائے


خالد محمود August 17, 2024
فوٹو- فائل

دفتر خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیٹرولیم ڈویژن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ربیع سیزن میں گندم کی بوائی کے وقت یوریا کھاد کی فراہمی کے لیے تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی مسلسل فراہمی جاری رکھی جائے۔

اس اجلاس میں موجودہ خریف سیزن کے دوران یوریا کی دستیابی اور قیمتوں کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا گیا اور آنے والے ربیع سیزن کے دوران گندم کی بوائی کے لیے کھاد کی وافر مقدار اور مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیٹرولیم ڈویژن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو ربیع سیزن کے لیے گیس کی مسلسل فراہمی جاری رکھی جائے۔

یہ فیصلہ کیا گیا کہ گیس کی مسلسل فراہمی درآمدات اور زرمبادلہ کے نقصان کو کم کرے گی، اور اس سے کھاد کے پلانٹس اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ چل سکیں گے،کافی پیداوار اور بفر اسٹاک کے ساتھ یوریا کی قیمت مستحکم رہے گی جو کسانوں اور دیہی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔

نائب وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کی نگرانی میں مزید اضافہ کریں تاکہ قیمتیں مستحکم رہیں اور منافع خوروں کو کوئی موقع نہ ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |