موبائل لینے پر بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا
موبائل لینے پر جھگڑا ہوا، بڑے بھائی نے ڈنڈا سر پر مارا جس سے عمر انتقال کرگیا
August 17, 2024
پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں موبائل لینے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ لدھیوا وڑائچ میں نشے کے عادی بھائی نے موبائل لینے پر چھوٹے بھائی کے سر پر ڈنڈے کا وار کیا جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہوگیا۔
متاثرہ کو جب اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے اُس کی موت کی تصدیق کی جہاں اُس کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق سر پر گہری چوٹ کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔
پولیس کے مطابق دونوں بھائی نشے کے عادی ہیں جن کے درمیان موبائل کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، ضابطے کی کارروائی کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کردی جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلیے بھی کوششیں جاری ہیں۔