
ایونٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کو شرکا کی بڑی تعداد نے انتہائی انہماک کے ساتھ د یکھا اور گیمرز کو عمدہ کھیل پیش کرنے پر بھرپور داد دی۔
مہمان خصوصی ابرارمیر نے فاتح ٹیم کو وننگ ٹرافی کے ساتھ ساڑھے 3 لاکھ روپے کا انعام دیا جبکہ رنر اپ ٹیم اسنیکس کو ڈیڑھ لاکھ روپے کا انعام ملا۔
فاتح ٹیم ابراہیم سرفراز، رومان عقیل، بلال بشیر، حذیفہ اشرف، عثمان عزیز اور سید حسنین علی پر مشتمل تھی جبکہ رنراپ ٹیم میں زین منیر، مصطفی کمال، عبدالرحمن، عبدالسمیع خیرو، محمد عثمان اور شایان شہاب شامل تھے۔
مہمان خصوصی ابرار میر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ای ا سپورٹس تیزی سے مقبول ہورہا ہے، اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 37 ملین نوجوان ان کھیلوں سے منسلک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی فتوحات نے ای اسپورٹس کی مقبولیت میں اضافہ کر دیا ہے، ایچ بی ایل کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی طرح ای اسپورٹس اور گیمرز کی بھرپور معاونت کرے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔