کراچی میں خواتین فائر فائٹرز آگ بجھانے کیلئے میدان میں آگئیں
بلوچ کالونی پر شادی ہال میں لگنے والی آگ پر ایک گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد قابو پالیا
شہر قائد میں خواتین فائر فائٹرز آگ بجھانے کیلئے میدان میں آگئیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق بلوچ کالونی پل کے قریب شادی لان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم جس میں خواتین بھی شامل تھیں موقع پر پہنچ گئی۔
خواتین اہلکاروں نے فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں جبکہ ممکنہ طور پر کسی بھی پھنسے ہوئے شخص کی سرچنگ کا عمل بھی شروع کردیا۔
خوش قسمتی سے آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ریسکیو 1122 کے عملے نے ایک گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا تاہم شادی لان میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔