کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 نیدرلینڈز نے کینیڈا کو 63 رنز سے شکست دے دی
کینیڈا کی ٹیم 221 رنز کے تعاقب میں 36 ویں اوور میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 میں نیدرلینڈز نے کینیڈا کو 63 رنز سے شکست دے دی۔
روٹرڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 22 ویں میچ میں کینیڈا کی ٹیم 221 رنز کے تعاقب میں 36 ویں اوور میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
کینیڈا کی جانب سے شریاس مووا 47 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ایرون جونسن 32، دلپریت باجوہ 20، ڈِلن ہیلیگر 14، سعد بن ظفر 12، جنید صدیقی 5، پراگت سنگھ 5، کلیم ثناء 4، روندر پال 1، کپتان نکلس کیرٹن 0 اور ہرش ٹھاکر 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکرین نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ویوین کنگما نے 3 جبکہ آریان دت اور شارِز احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کینیڈا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم 47.2 اوورز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
نیدرلینڈز کی جانب سے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 72رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نوح کروس 31، وکرمجیت سنگھ 25، شارِز احمد 19، میکس او ڈوڈ 18، کائل کلین 10، موسیٰ احمد 8، پال وین میکرین 7 اور مائیکل لیوِٹ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آریان دت 6 اور ویوین کِنگما 0 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کینیڈا کی جانب سے کلیم ثناء نے4 وکٹیں حاصل کیں۔ ہرش ٹھاکر اور ڈِلن ہیلیگر نے 2، 2 جبکہ نکلس کرٹن اور جنید صدیقی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔