اسمارٹ پولیس اسٹیشنز سمیت ترقیاتی پروجیکٹس تکمیل کی جانب گامزن آئی جی پنجاب

آئندہ سال 30 جون تک پورے پنجاب کو سیف سٹی پر منتقل کردیں گےَ


ویب ڈیسک August 18, 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ اسمارٹ پولیس اسٹیشنز سمیت پنجاب پولیس کے ترقیاتی پروجیکٹس تیزی کے ساتھ تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔

ترقیاتی پروجیکٹس میں شامل لاہور شہر کے 19 اسمارٹ پولیس اسٹیشنز سمیت پنجاب بھر کے 39 اسمارٹ پولیس اسٹیشنز بھی رواں سال مکمل ہوں گے۔

اسمارٹ پولیس اسٹیشنز کی تعمیر سے حکومتی خزانے کو 550 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔

ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق پنجاب پولیس کے کرائے کی بلڈنگز میں قائم تھانوں کی اپنی عمارتوں کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی حاصل کر لی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ چھوٹے سائز کے اسمارٹ ڈیزائن پولیس اسٹیشنز گنجان آباد علاقوں میں تعمیر کر رہے ہیں اور رواں سال پنجاب پولیس کے 160 ترقیاتی پروجیکٹس کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔

اس کےعلاوہ لاہور میں عوام کے 3 اہم دفاتر سینٹر آف پبلک سیفٹی، سینٹر آف پبلک ایکسس اور سینٹر آف پبلک ٹرسٹ مکمل ہوں گے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ پنجاب کے 737 تھانوں کو کمپیٹرائزڈ، اسپیشل انیشئیٹو پولیسا سٹیشنز پروٹوکول پر منتقل کیا گیا ہے اور ان تھانوں میں فرنٹ اینڈز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور یہ تمام منصوبے شہریوں کی سہولت کے لئے مکمل کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کی بیرکس کا کام بھی شروع کیا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سیف سٹی سمیت تمام پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ سال 30 جون تک پورے پنجاب کو سیف سٹی پر منتقل کردیں گےَ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں