گلستان جوہر پانی کی لائن پھٹنے سے ہزاروں گیلن پانی ضائع ہونے لگا

پانی کی لائن پھٹے چار گھنٹے سے زائد کا وقت ہو چکا ہے مگر مرمت کے لیے کوئی مشینری یا عملہ موجود نہیں ہے


ویب ڈیسک August 18, 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

گلستان جوہر بلاک ون سے بلاک 15 کے درمیان پانی کی لائن پھٹنے سے ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو رہا ہے۔

پانی کی لائن پھٹنے سے مرکزی شاہراہ سمیت اطراف کی سڑکیں بھی زیر آب آ گئیں، جس کی وجہ سے راہگیروں، موٹرسائیکل سوار اور گاڑیوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سمامہ سے گلستان جوہر جانے والی مرکزی روڈ پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

پانی کی لائن پھٹے چار گھنٹے سے زائد کا وقت ہو چکا ہے مگر مرمت کے لیے کوئی مشینری یا عملہ موجود نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔