کلری اور اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ کے پراسرار واقعات 2 افراد زخمی

واقعہ اپنے ہی پستول سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جاتا ہے

(فوٹو: فائل)

شہر قائد کے علاقے کلری اور اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ کے 2 پراسرار واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پہلے واقعہ میں لیاری کے علاقے کلری مرزا آدم خان روڈ آگرہ تاج کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا ، کلری پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 30 سالہ مدثر کے نام سے کی گئی۔


جبکہ واقعہ اپنے ہی پستول سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جاتا ہے تاہم پولیس مضروب کا بیان قلمبند کر رہی ہے۔

دوسرا واقعہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن روٹ ڈی الیون بس اسٹاپ کے قریب گھر میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 29 سالہ سیف اللہ زخمی ہوگیا۔

جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر میں پستول صاف کرتے ہوئے پیش آیا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
Load Next Story