بمراہ کون سے پاکستانی فاسٹ بولرز کپتان کے گرویدہ ہیں

بھارتی فاسٹ بولر نے بیٹرز کے مقابلے گیند بازوں کو ہوشیار قرار دیدیا


ویب ڈیسک August 18, 2024
بھارتی فاسٹ بولر نے بیٹرز کے مقابلے گیند بازوں کو ہوشیار قرار دیدیا (فوٹو: فائل)

بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے جسپریت بمراہ نے فاسٹ بولر کے بہترین کپتان ہونے پر خیالات کا اظہار کردیا۔

انڈین ایکسپریس کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے کہا کہ تیز گیند باز، بیٹرز کے مقابلے زیادہ ذہین ہوتے ہیں کیونکہ انہیں وکٹ درکار ہوتی ہے تاکہ وہ ٹیم کو میچ میں فتح دلواسکیں۔

انہوں نے کہا کہ بالرز کا کام مشکل ہوتا ہے کیونکہ وہ بیٹ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے بلکہ عموماً ٹیم شکست کا الزام بھی بالرز پر ہی گرتا ہے، میں نے اپنے بچپن میں وقار یونس اور وسیم اکرم کو بطور کپتان دیکھا جبکہ اسی ٹیم کے فاسٹ بولر کپتان عمران خان نے 1992 کا ورلڈکپ جیتا۔

مزید پڑھیں: رمیز کے پروگرام میں بمراہ کا مذاق! پھر وکٹ بھی وہیں گنوائی، ویڈیو وائرل

بمراہ نے روہت شرما، ایم ایس دھونی اور ویرات کوہلی کی قائدانہ خوبیوں کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں کھلاڑیوں کو سمجھتے تھے کہ وہ کس طرح اپنا بہترین دے سکتے ہیں، کوہلی نے فٹنس کے معاملے میں ہم سب کو نیا راستہ دیکھایا وہ کپتان نہیں بلکہ لیڈر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔