تماشائیوں کے بغیر میچ کروانے پر سابق کرکٹر نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

یہ میچ فیصل آباد یا ملتان میں بھی کروایا جاسکتا تھا، سابق وکٹ کیپر

یہ میچ فیصل آباد یا ملتان میں بھی کروایا جاسکتا تھا، سابق وکٹ کیپر (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے بنگلادیش کے خلاف کراچی ٹیسٹ اسٹیڈیم میں بغیر شائقین کے کروانے کے فیصلے پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر کامران اکمل نے کہا کہ بنگلادیش کیخلاف کراچی ٹیسٹ میچ میں اسٹیڈیم میں شائقین کے بغیر میچ کروانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ یہ میچ فیصل آباد یا ملتان میں بھی کروایا جاسکتا تھا جہاں اسٹیڈیم میں سہولیات اور فینز انجوائے کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئیز ٹرافی کیلئے اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کے کام ہورہے ہیں، یہ تو مذاق بنوانے والی بات ہے کہ ٹیسٹ میچ بغیر کراؤڈ کے کروارہے ہیں، یہاں کوئی 2، 3 اسٹیڈیمز تھوڑی ہیں! ہمارے پاس فیصل آباد اسٹیڈیم ہے میچ وہاں بھی منتقل کیا جاسکتا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش؛ دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر ہوگا، مگر کیوں؟

اسکے علاوہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ہے وہاں بھی اچھا کراؤڈ دیکھنے کو مل سکتا تھا تو کیوں کراچی کے خالی اسٹیڈیمز میں میچ کروارہے ہیں، بین الاقوامی سطح پر ہمارا کرکٹ برانڈ نیچے چلا گیا ہے۔


کامران اکمل نے کہا کہ بورڈ کے اعلیٰ حکام میں یہ جسکا بھی فیصلہ ہے، چیئرمین سے سوال پوچھا جانا چاہیے۔ ہوم سیریز میں بھی کراؤڈ نہیں ہوگا تو میچز کا فائدہ کیا ہے؟ ٹیسٹ کرکٹ بہت آگے نکل چکی ہے۔ پاکستان میں کوئی بھی اسے دیکھنا پسند نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں: ابرار احمد، کامران غلام بنگلادیش کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے

قبل ازیں گزشتہ دنوں پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے باعث نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری تعمیراتی کام کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ جو (30 اگست سے 3 ستمبر) تک کھیلا جائے گا، اس میچ شائقین اسٹیڈیم آکر اپنی ہوم ٹیم کو سپورٹ نیں کرسکیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کی وجہ سے شائقین کی میزبانی سے قاصر ہیں اور انتہائی اقدام اٹھانا پڑرہا ہے، شائقین کی قدر کرتے ہیں تاہم انکی صحت اور حفاظت اہم ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کو پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز اگلے ہفتے سے ہوگا، جس کا پہلا میچ 21 اگست کو راولپنڈی اور دوسرا 30 اگست کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
Load Next Story