علی ظفر کی پہلی اے آئی میوزک ویڈیو ریلیز
گلوکار کی میوزک ویڈیو میں عمر کوٹ کی رہائشی گلوکارہ نرملا متعارف
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنی پہلی اے آئی میوزک ویڈیو میں ایک اور سُریلی آواز کی حامل گلوکارہ نرملا کو متعارف کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے سندھ کے دور دراز علاقے تھرپارکر کے ٹیلنٹ کو دنیا تک پہنچا دیا،علی ظفر نے اپنے لیبل لائٹنگیل ریکارڈز کے تحت تھرپارکر سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نرملا کے پہلے گانے "رنگ رسیا" کو ریلیز کرکے تمام رکاوٹیں توڑدی ہیں۔
گیت کو علی ظفر کی جانب سے پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیا گیا ہے، گانے کی ویڈٰیو بنانے میں پاکستان میں پہلی بار اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔
علی ظفر نے اپنی ایک حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ کچھ سال پہلے، مجھے یوسف صلاح الدین کی طرف سے واٹس ایپ پر ایک گانے کا ڈیمو موصول ہوا، جس میں نرملا سے میرا تعارف کرایا گیا تھا، میں فوری طور پر نرملا کی آواز اور کمپوزیشن کی مہارت سے متاثر ہوگیا تھا۔
گلوکار نے کہا کہ صحرا میں رہنے کے باوجود جہاں بنیادی ضروریات جیسے پانی کی قلت ہے اور جہاں معاشرتی اصول خواتین کو موسیقی کی پیروی کرنے سے روکتے ہیں، نرملا کا جذبہ غیر متزلزل رہا، نرملا کے عزم نے مجھے گانے کی ریکارڈنگ، پروڈکشن اور ریلیز کا وعدہ کرنے پر مجبور کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ گانے کی ریکارڈنگ مکمل ہونے کے بعد، میں نے سوچ لیا تھا کہ ہمیں اس گانے کی ویڈیو کے لیے واقعی کچھ خاص بنانا ہے۔
علی ظفر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ٹیگ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ نرملا جیسی نوجوان لڑکیوں کو بغیر کسی خوف کے اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کریں، خاص طور پر سندھ کے دور دراز علاقوں میں، نرملا کا سفر امید کی ایک طاقتور علامت کے طور پر کھڑا ہے۔
گلوکار نے کہا کہ متعدد چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود، بشمول مالی مشکلات، موسیقی کی رسمی تربیت تک رسائی کا فقدان، اور کمیونٹی کی مزاحمت جہاں گانے گانا ناپسندیدہ ہے، خاص طور پر خواتین کے لیے، نرملا کا غیر متزلزل جذبہ اس شاندار میوزک ویڈیو کی تخلیق کا باعث بنا ہے۔
دوسری جانب گانے کی ریلیز پر گلوکارہ نرملا نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بیان نہیں کر سکتی کہ میں کتنی خوش ہوں، تمام تعاون کے لیے علی بھائی کی بہت مشکور ہوں۔ل
ائٹنگیل ریکارڈز کی جانب سے جاری کردہ یہ ویڈیو پاکستان میں موسیقی اور آرٹ کے مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اے ائی میوزک ویڈیو بنا کر علی ظفر نے ایک انوکھا اور مسحور کن تجربہ تیار کیا ہے جو تخلیقی صلاحیتوں کی حدود کو آگے بڑھاتا ہے۔