وزیر داخلہ کا دورہ تربت فرنٹیئر کور ساؤتھ بلوچستان کی کارکردگی کو سراہا

فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں ایف سی ساوتھ فرنٹ لائن پر ہے، محسن نقوی


ویب ڈیسک August 18, 2024
(فوٹو: فائل)

وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورہ تربت کے موقع پر بلوچستان میں قیام امن اور انسداد اسمگلنگ کے لیے فرنٹیئر کور ساوتھ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

تربت میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فرنٹیئر کور ساوتھ بلوچستان کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں آئی جی میجر جنرل بلال سرفراز خان نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ محسن نقوی نے فرنٹیئر کور ساوتھ کے ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضریدی، یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت فرنٹیئر کور ساوتھ کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس بھی ہوا جس میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز اور انسداد اسمگلنگ کی کاروائیوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں ایف سی ساوتھ فرنٹ لائن پر ہے، بلوچستان کی خوشحالی و ترقی پائیدار امن سے منسلک ہے۔ بلوچستان میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 6 ماہ میں 4 ارب 70 کروڑ روپے کی غیر قانونی اشیاء کو ضبط کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں